نئی دہلی، 30؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی)سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کہا کہ یہ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں کہ کووڈوبا کی وجہ سے اتنے بڑے ملک میں کتنے بچے یتیم ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اس نے ریاستی حکام سے ان کی شناخت فوری طور پر کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان کو راحت مل سکے۔
عدالت نے ریاستی حکومت سے سڑک پر بھوک سے تڑپ رہے بچوں کی اذیت کو سمجھنے کیلئے کہا اور ضلعی حکام کو ہدایت دی کہ وہ عدالتوں کے مزید احکامات کا انتظار کئے بغیر فوراً ان کی دیکھ بھال کی جائے۔
جسٹس ایل این را اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے ضلعی انتظامیہ کو ہفتہ کی شام تک یتیم بچوں کی شناخت کرنے کی ہدایت دی اور ان کی معلومات قومی چائلڈ کرائم پروٹیکشن کمیشن (این سی پی سی آر) کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی۔
سپریم کورٹ نے یہ حکم از خود نوٹس کیلئے زیر التوا کیس میں جسٹس گورگ اگروال کی درخواست پر دیا۔